دنیابھرمیں بچوں کوای سگریٹس کےجال میں پھنسایاجارہاہے،عالمی ادارہ صحت

دنیابھرمیں بچوں کوای سگریٹس کےجال میں پھنسایاجارہاہے،عالمی ادارہ صحت
کیپشن: Children around the world are being lured into the trap of e-cigarettes, World Health Organization

ویب ڈیسک:عالمی ادارہ صحت(ڈبلیوایچ او)کاکہناہےکہ دنیابھرمیں بچوں کوای سگریٹس کےجال میں پھنسایاجارہاہے۔
عالمی ادارہ صحت کاکہناہےکہ سوشل میڈیا کے ذریعے بچوں کوای سگریٹس کی جانب راغب کیا جارہا ہے یہ انتہائی خطرناک چیزہےای سگریٹس کے استعمال سے بچے نکوٹین کے عادی ہورہے ہیں۔جس سےخطرناک قسم کی بیماریاں پھیلنےکاخطرہ بڑھ جاتاہے۔
عالمی ادارہ صحت کامزید کہنا ہےکہ ای سگریٹس میں16ہزارقسم سےزائدفلیورزکی مارکٹینگ کی جارہی ہے، اس بارےمیں فوری اقدامات کرکےبچوں کوای سگریٹس کےاستعمال سےبچایاجاسکتاہے، ای سگریٹس سے تمباکو نوشی ترک کرنے میں قطعاً کوئی مدد نہیں مل رہی۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا کے88 ممالک میں ای سگریٹس کی فروخت کے لیے عمر کی کوئی حد مقرر نہیں جب کہ دنیا کے74 ممالک میں ای سگریٹس سے متعلق کوئی قانون موجود ہی نہیں ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے ای سگریٹس کے نقصانات کے حوالے سے بتایا کہ ای سگریٹس بھی کینسر، دل، پھیپھڑوں اور دماغی امراض کا سبب بھی بن رہی ہے اور ای سگریٹس کی فروخت کو روکنے لیے سخت قانون سازی اور عمل درآمد کی ضرورت ہے۔