ٹرین کی سواری ہوگئی مہنگی،کرایوں میں 10فیصد اضافہ

ٹرین کی سواری ہوگئی مہنگی،کرایوں میں 10فیصد اضافہ
کیپشن: Train ride has become expensive, 10% increase in fares

ایک نیوز :پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربااضافے کے بعد ٹرینوں کے کرایوں میں 10فیصد اضافہ کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20روپے تک اضافے کے بعد پبلک ٹرانسپوٹررز کے بعد ریلوے نے بھی ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔مہنگائی کی ماری عوام کی سستی سواری بھی مہنگی کردی گئی۔ پاکستان ریلوے نے تمام میل،ایکسپریس اور پیسنجر ٹرینوں کی تمام کوچز کے کرایوں میں10فیصد ،مال گاڑیوں کے کرایوں میں 5فیصد اضافہ کیاگیاہے۔

ترجمان ریلوے کا کہنا تھاکہ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق کل 17 اگست سے ہوگا۔