پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررکھنے کا فیصلہ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے وزیرخزانہ کابڑا اعلان 
کیپشن: Major announcement by the Finance Minister regarding the prices of petroleum products

ایک نیوز نیوز : حکومت نے پیٹرول سستا کرنے کی سمری کو مسترد کرتے ہوئے  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

واضح رہے کہ ڈالر سستا ہونے کے بعد پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اوگراکی سمری میں پٹرول کی قیمت میں معمولی سی کمی کی سفارش کی گئی تھی ۔سمری میں ڈیزل ، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بڑھانے کا ذکر تھا۔میں نے اوگرا کی سمری پر وزیراعظم سے بھی بات کی ہے ۔وزیر اعظم کی اجازت اور مشورے کے بعد قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کررہے ۔
وزیرخزانہ نے بتایا کہ پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں 31اکتوبر تک برقرار رہیں گی ۔