دنیا کےآلودہ ترین شہروں میں لاہورایک بارپھرسرفہرست

دنیا کےآلودہ ترین شہروں میں لاہورایک بارپھرسرفہرست
کیپشن: دنیا کےآلودہ ترین شہروں میں لاہورپھردوسرے نمبر پرآگیا

ایک نیوز:شہر میں فضائی آلودگی کی شرح میں اضافہ، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور ایک بارپھر پہلے نمبر پر آ گیا۔

تفصیلات کے مطابق فضائی آلودگی اور سموگ کی شدت میں اضافہ ہونے لگا،لاہور ایک بار پھر سموگ کے نرغے میں آ گیا،آج صبح لاہور کا ایئرکوالٹی انڈیکس 287 ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ تحفظ ماحول پنجاب نےآج کا ائیر کوالٹی انڈکس جاری کردیا.

محکمہ تحفظ ماحول پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور کالج فور وومن یونیورسٹی، لاہور میں اے کیو آئی 221رہا۔ پنجاب یونیورسٹی لاہور کالج آف ارتھ اینڈ انوائرمینٹل سائنسز میں ایئر کوالٹی انڈکس 206ریکارڈ کیاگیا۔ ٹاؤن ہال لاہور میں اے کیو آئی 245نوٹ گیا۔

محکمہ تحفظ ماحول پنجاب کا کہنا ہے کہ شالے ویلی رینج روڈ راولپنڈی پر اے کیو آئی 167ریکارڈ کیا گیا۔ شاہین ویلز فیز ٹو،لاہور فیصل آباد بائی پاس روڈ شیخوپورہ پر ایئر کوالٹی انڈکس 171نوٹ کیا گیا۔ یہ ڈیٹا گذشتہ 24 گھنٹے کی بنیادپر مرتب کیا گیا ہے۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اسموگ کے حوالے سے اہم اجلاس آج  طلب کر لیا،اجلاس آج سہ پہر وزیر اعلی سیکرٹریٹ میں ہوگا،اجلاس میں متعلق وزرا سیکرٹری اور افسران شریک ہونگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اسموگ کے تدارک کے لئے حوالے سے سخت فیصلے کئے جائیں گے،اسموگ کے پیش نظر اسکول ہفتے میں دو روز بند کرنے کی تجویز زیر غور آئے گی،مارکیٹوں کو ہفتے دودن بند کرنے کی تجویز بھی زیر غور آئے گی۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ گاڑی کی آمدو رفت کم کرنے کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کریں گے۔

وزیر اعلی پنجاب نے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی سی صاحبان فصلوں کی باقیات جلانے کی زیر پالیسی پر عمل کروائے،محسن نقوی نے ٹائر جلانے والی فیکٹریوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی ہدایت  کردی ہے۔

وزیر اعلی نے سیکرٹری ایجوکیشن کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرائمری اسکول میں ماسک کو یقینی بنایا جائے ۔اسموگ کے حوالے اقدامات پر عملدرآمد نہ کروانے افسران کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔