ملک کی بڑی صنعتوں کی پیداوار میں کمی ریکارڈ

ملک کی بڑی صنعتوں کی پیداوار میں کمی ریکارڈ
کیپشن: Record decline in production of major industries of the country

ایک نیوز: مالی سال کے پہلے سات ماہ میں بڑی صنعتوں کی گروتھ منفی 0.52 فیصد رہی،ادارہ شماریات نےرپورٹ جاری کردی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق جنوری 2024 میں لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں 1.84 فیصد اضافہ  ہوا،جولائی تا جنوری ٹیکسٹائل کی پیداوار میں 10.41 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔اس دوران گاڑیوں کی پیداوار میں بھی 46.21 فیصد تک کمی رہی، تمباکو، پیپر بورڈ، لوہے، اسٹیل، کمپیوٹر، الیکٹرانکس کی پیداور بھی گر گئی ۔

رپورٹ کےمطابق جنوری 2024 میں مشینری کی پیداوار 162 فیصد تک بڑھی، کیمکلز کی پیداوار میں 19.23 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا، کھاد کی پیداوار 30.32 فیصد، ادویات کی پیداوار 16.58 فیصد تک بڑھی ، لیدر مصنوعات 10.43 فیصد، ربڑ مصنوعات کی پیداوار8.13 فیصد اضافہ ہوا۔
رپورٹ کےمطابق لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار میں بھی 27 فیصد اضافہ ریکارڈ، جنوری میں ملبوسات کی پیداوار میں 28 فیصد اضافہ ہوا۔