دیگر اضلاع سے پولیس زمان پارک پہنچ گئی 

دیگر اضلاع سے پولیس زمان پارک پہنچ گئی 
کیپشن: دیگر اضلاع سے پولیس زمان پارک پہنچ گئی 

ایک نیوز :زمان پارک اردگرد پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ۔
تفصیلات کےمطابق زمان پارک میں تاحال حالات کشیدہ ہیں پولیس اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان وقفے وقفے سے جھڑپیں جاری ہیں ۔گوجرانوالہ ، شیخوپورہ اورقصور سے بھی بھاری نفری منگوا لی گئی جبکہ پولیس کی معاونت کیلئے رینجرز اورپولیس کمانڈو بھی موجود ہیں ۔

پولیس نے زمان پارک کی جانب بڑھنا شروع کردیا ۔سی سی پی لاہور بلال صدیق کمیانہ اور ڈی آئی جی آپریشنز افضال کوثر بھی زمان پارک کے باہر موجود ہیں ، پی ٹی آئی کارکنوں کےپاس پتھروں سے بھرے تھیلے اور ڈنڈے بھی موجود ہیں ۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل زمان پارک جانے کے لئے مال روڈ پر پہنچ گئے تو پولیس نے انہیں آگے جانے سے روک دیا۔ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ عمران خان کے پاس حفاظتی ضمانت موجود ہے، فواد چوہدری اور دیگر قانونی ماہرین عدالت سے رجوع کر رہے ہیں۔