آج طاقتور کا کوئی احتساب نہیں کرسکتا،طاہراشرفی 

آج طاقتور کا کوئی احتساب نہیں کرسکتا،طاہراشرفی 
کیپشن: Today, no one can hold the powerful accountable, Tahir Ashraf

ایک نیوز: چیئرمین پاکستان علما کونسل  طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ  آج طاقتور کا کوئی احتساب نہیں کرسکتا، حکمران آپس میں لڑ رہے ہیں اور غریب عوام کی کوئی بات نہیں کر رہا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ  مدینہ کی ریاست بنانے کے لیے گھر سے شروعات کرنی ہوگی۔لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، محاز آرائی سے کیا حاصل ہوا، ہر حکمران باہر مانگنے جاتا ہے، عمران خان بھی مانگنے جاتا تھا۔

چیئرمین پاکستان علما کونسل نے مزید کہا کہ ہم خلافت طرز کی طرح ریاست چاہتے ہیں، سیدنا صدیقِ اکبرؓ نے کہا ’میرے دور میں جو کمزور ہے وہ طاقتور اور طاقتور کمزور ہوگا۔‘مدینے کی ریاست بنانے کے لیے گھر سے شروعات کرنی ہوں گی، آئندہ انتخابات میں جو انصاف کی بات کرے گا اسے ووٹ دیں گے۔ حکومت نے کچھ اقدامات کیے ہیں اللّٰہ کرے اس کے اثرات نظر آئیں۔