اداکارزوہاب خان نےشادی کرنےکااعلان کردیا،لڑکی کون؟

اداکارزوہاب خان نےشادی کرنےکااعلان کردیا،لڑکی کون؟
کیپشن: Actor Zohab Khan announced to get married, who is the girl?

ویب ڈیسک:ماضی کے مقبول چائلڈ آرٹسٹ زوہاب خان نے اداکارہ و سوشل میڈیا انفلوئنسر وانیہ ندیم سے شادی کا اعلان کردیا۔
چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر پاکستان کے کئی ڈراموں میں کام کرنے والے زوہاب خان نے حال ہی میں ایک یوٹیوب پوڈکاسٹ میں شرکت کی جس میں اداکار نے انکشاف کیا کہ وہ جلد ہی شادی کرلیں گے۔
22 سالہ زوہاب نے پروگرام کا گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ ” شادی اگلے تین ماہ یا ایک ماہ کے اندر کرسکتا ہوں لیکن میں خود چاہتا ہوں کہ آئندہ تین سال تک شادی کرلوں“۔
اداکار کامزیدکہناتھا کہ”میں چاہتا ہوں کہ اگلے تین سال بعد شادی کروں کیونکہ مجھے اپنے کچھ اہداف میں کامیاب ہونا ہے، اگر وہ گولز میں نے اگلے چار ماہ میں بھی حاصل کرلیے تو بھی شادی کرسکتا ہوں“۔
زوہاب خان نےگفتگوجاری رکھتےہوئےاپنی دلہن کےبارےمیں بھی انکشاف کیااور کہا کہ وہ اداکارہ وانیہ ندیم سے شادی کررہے ہیں۔
اداکارکامزیدکہناتھاکہ ”لڑکی تو شادی کرنے کے لیے تیار ہے، وہ تو کہہ رہی ہے کہ کل ہی شادی کرلو لیکن میں نے اسے مشورہ دیا کہ نہیں پہلے اپنا کیریئر بنا لیں پھر شادی کریں گے، آج کل وہ ڈرامہ بھی کررہی ہیں“۔
زوہاب کاکہناتھاکہ”میرے والد کے انتقال کے بعد بڑے بھائی اور مجھ پر جلد ہی گھر کی ذمہ داریاں آگئی تھیں، ان ہی ذمہ داریوں کی وجہ سے ابھی شادی نہیں کرسکتا“۔
وانیہ ندیم کون ہیں؟
وانیہ ندیم پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر ہیں جنہوں نے حال ہی میں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا ہے اور وہ نجی ٹی وی چینل کے ایک ڈرامے میں کام کررہی ہیں جو کہ آن ائیر ہے۔
واضح رہے کہ نوجوان اداکار زوہاب خان پاکستان کے لیجنڈ فنکار مرحوم معین اختر کے نواسے ہیں جس کا انکشاف وہ ماضی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں کرچکے ہیں۔