نگران وزیراعظم کی 16رکنی کابینہ پہلے مرحلے میں حلف اٹھائے گی

نگران وزیراعظم کی 16رکنی کابینہ پہلے مرحلے میں حلف اٹھائے گی
کیپشن: نگران وزیراعظم کی 16رکنی کابینہ پہلے مرحلے میں حلف اٹھائے گی

ایک نیوز :نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی نگران کابینہ کے حوالےسے مشاورت جاری، 16رکنی کابینہ پہلے مرحلے میں حلف اٹھائے گی۔
نگران کابینہ میں ذوالفقار چیمہ،گوہراعجاز،شعیب سڈل،سرفراز بگٹی  شامل،محمد علی توانائی،شاہد آفریدی بین الصوبائی رابطہ کے نگران وزیرہوں گے۔ نگران وزیرخزانہ کیلئے ڈاکٹر وقار مسعود کانام زیرغور ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران حکومت کی کابینہ کیلئے مختلف  نام زیر غور ہیں۔ جس میں فیصل واوڈا، میجر ریٹائرڈ خرم حمید روکھڑی، شاہد آفریدی کے نام نگران کابینہ کیلئے تجویز کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ قاری صداقت علی، احمد چیمہ، مشتاق سکھیرا، محمد علی درانی، جلیل عباس جیلانی، ابصار عالم، سلیم صافی اور حامد میر کے ناموں کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ 

ذرائع نے بتایا ہے کہ حفیظ شیخ، گوہر اعجاز، ڈاکٹر شعیب سڈل، احسن بھون، سرفراز بگٹی، ذوالفقار چیمہ، شمشاد اختر، رضا باقر، اشتر اوصاف، محسن جگنو، عائشہ رضا فاروق، بریگیڈیئر ریٹائرڈ مظفر رانجھا اور ستارہ ایاز کے نام بھی زیر غور ہیں۔

 وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران کابینہ میں اچھے اور معتبر نام سامنے لائے جائیں گے، نگران وزیراعظم کے قریبی دوست بھی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔ ٹیکنوکریٹس اور اہم ریٹائرڈ شخصیات کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

معروف بنکر محمد زبیر کا نام وزیر خزانہ کے لئے  زیر غور ہے۔