رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13کروڑ 1لاکھ36ہزار311تک پہنچ گئی

رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13کروڑ 1لاکھ36ہزار311تک پہنچ گئی
کیپشن: The number of registered voters reached 13 crore 1 lakh 36 thousand 311

ایک نیوز:الیکشن کمیشن نے ملک کے ووٹرز کا نیا ڈیٹا جاری کر دیا۔ رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13کروڑ 1لاکھ36ہزار311تک پہنچ گئی ۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 43 ہزار 472 ہو گئی جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 92 ہزار 839 ہو گئی۔ عام انتخابات میں ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 تھی۔

الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کے نئے اعدادو شمار جاری کردئیے۔ ملک بھر میں 18سے35سال کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد5کروڑ81لاکھ28ہزار145ہے۔ ملک میں36سے45سال کےووٹرز2کروڑ88لاکھ 34ہزار 294ہے۔