چین نے خلائی راکٹ چھوڑنے والا بحری جہاز بھی بنا لیا

چین نے خلائی راکٹ چھوڑنے والا بحری جہاز بھی بنا لیا
بیجنگ (ایک نیوز نیوز) خلا میں راکٹ کے ذریعے مصنوعی سیارے اور دیگر سامان بھیجنے کا عمل آسان چین نے اور آسان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق حالیہ چند برسوں کے دوران چین نے خلائی پرواز کے میدان میں نمایاں پیش رفت دکھائی اور گزشتہ برس اپنی خلائی گاڑی، چاند کے اس حصے پر بھی کامیابی سے اتاری ہے جو ہمیشہ زمین سے مخالف سمت میں رہتا ہے۔

چین کے سب سے بڑے دفاعی ادارے "چائنا ایئرواسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن" کو ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ "سمندر میں تیرتا ہوا خلائی راکٹ لانچر" تیار کرے، جبکہ ممکنہ طور پر ایسے چھوٹے اسپیس لانچر مکمل بھی ہوچکے ہیں۔

چائنا اکیڈمی آف لانچ وہیکل ٹیکنالوجی کے سربراہ وانگ ژیاؤجون کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں چین نے "خاصی پیش رفت" کرلی ہے۔ اسپیس نیوز کی ایک خبر میں بتایا گیا ہے کہ چین نے جون 2019 میں ایک بحری خلائی راکٹ لانچر کے ذریعے اپنا پہلا مصنوعی سیارچہ خلا میں بھیجا تھا۔