سابق سر ی لنکن کرکٹر لاہیرو تھریمانے کا رحادثے میں زخمی 

سابق سر ی لنکن کرکٹر لاہیرو تھریمانے کا رحادثے میں زخمی 
کیپشن: Former Sri Lanka cricketer Lahiru Thirimanne hospitalised after car crash

ایک نیوز :سابق سری لنکن کرکٹر لاہیرو تھریمانے کار حادثے میں زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال داخل کراد یا گیا ۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق لاہیرو تھریمانے کی کار کو حادثہ شمال وسطی شہر انورادھا پورا کے قریب پیش آیا۔تھریمانے کی چوٹ کی صحیح نوعیت کے بارے میں فی الحال پتا نہیں چل سکا ہے، لیکن وہ اس وقت انورادھا پورہ ٹیچنگ ہسپتال میں مستحکم حالت میں ہیں۔

تھریمانے والی گاڑی میں سوار کم از کم ایک اور مسافر بھی زخمی حالت میں اسی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔خیال کیا جارہا ہے کہ جب یہ حادثہ پیش آیا اس وقت لاہیرو تھریمانے زیارت پر تھے۔ ان کی گاڑی مخالف سمت میں سفر کرنے والی لاری سے جاٹکرائی تھی۔

لاہیرو تھریمانے سری لنکا کی جانب سے 44 ٹیسٹ، 127 ون ڈے اور 26 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔انہوں نے 13 سالہ کرکٹ کیریئر کے بعد جولائی 2023 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔