آئندہ 15روزکیلئےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی یااضافہ؟

آئندہ 15روزکیلئےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی یااضافہ؟
کیپشن: Will the prices of petroleum products increase or decrease for the next 15 days?

ایک نیوز:آئندہ 15روزکیلئےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی یااضافہ؟اوگرانےاعدادوشمارکاجائزہ مکمل کرلیا۔
ذرائع کےمطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان نہیں،اوگرا حساب کتاب کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے اضافہ بنتا ہے،اسی ورکنگ کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے کمی ہوسکتی ہے،مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی ردوبدل کا امکان نہیں ہے۔

ذرائع کےمطابق حکومت پیٹرول اور ڈیزل دونوں پر تقریباً 82 روپے فی لیٹر ٹیکس وصول کر رہی ہے،پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی 60 روپے فی لیٹر ہے،حکومت پہلے چھ ماہ کے دوران 475ارب روپے صارفین سے وصول کرچکی ہے۔رواں مالی سال میں 920 سے 970ارب روپے وصولی کا ہدف ہے۔