اسلام آباد سے تمام امیدواروں کو انتخابی نشانات جاری

اسلام آباد سے تمام امیدواروں کو انتخابی نشانات جاری
کیپشن: اسلام آباد سے تمام امیدواروں کو انتخابی نشانات جاری

ایک نیوز: ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفس اسلام آباد کی جانب سے تمام امیدواروں کوانتخابی نشانات جاری کر دیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تینوں حلقوں سے مجموعی طور پر 119 امیدواروں کو انتخابی نشانات جاری کیے گئے ہیں۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 46 میں مجموعی طور پر 44 امیدوار میدان میں اتریں گے جبکہ این اے 46 سے 29 امیدوار آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لیں گے اور 16 جماعتوں کے امیدوار بھی این اے 46 میں قسمت آزمائیں گے۔

اس کے علاوہ این اے 47 سے مجموعی طورپر 37 امیدوار میدان میں اتریں گے یہاں سے 25 آزاد امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ 12 مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدوار بھی میدان میں اتریں گے

این اے 47 میں آزاد امیدوار چوہدری الیاس مہربان کو بیٹری، مصطفیٰ نواز کھوکھر کو گھڑی اور خواجہ سرا امیدوار کو سبز مرچ انتخابی نشان دیا گیا ہے۔

 این اے 48 سے 27 امیدوار آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لیں گے  یہاں سے آزاد امیدوار راجہ خرم نواز انار کے نشان پر میدان میں اتریں گے جبکہ علی بخاری پیراشوٹ کے نشان پر الیکشن لڑیں گے۔