ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا ؟محکمہ موسمیات نےبتادیا

ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا ؟محکمہ موسمیات نےبتادیا
کیپشن: ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا ؟محکمہ موسمیات نےبتادیا

ایک نیوز: ملک بھر میں موسم کی صورتحال کے بارے میں دیکھا جائے تو اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا، مری، گلیات اور گردونواح میں موسم شدید سرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خطہ پوٹھوہار میں بعض مقامات پر کہرا پڑنے کی توقع ہے، کشمیر میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اورمطلع جزوی ابر آلود رہے گا، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد رہے گا، بالائی اضلاع میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

چارسدہ، مردان، نوشہرہ، صوابی، پشاور، لکی مروت، بنوں میں شدید دھند ہوگی، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جیکب آباد، سکھر، لاڑکانہ، دادو، گھوٹکی، خیرپور ، کشمور میں دھند چھائی رہے گی.

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا ، بہا ولپور، ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، لاہور، سیالکوٹ ،گوجرانوالہ میں دھند چھائی رہے گی، جہلم، فیصل آباد، سرگودھا، خانیوال، ملتان، رحیم یار خان میں شدید دھند ہوگی۔

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں دن کے درجہ حرات معمول سے کم رہیں گے، بلوچستان کےشمالی اضلاع میں موسم شدید سرد رہے گا، سکردو منفی 7 ۔گلگت اور استور اور ہنزہ میں منفی منفی 3 اور راولا کوٹ میں منفی ایک رہا۔