امریکا سمیت دنیا بھر سے پاکستان کو یوم آزادی کی مبارکباد

امریکا سمیت دنیا بھر سے پاکستان کو یوم آزادی کی مبارکباد

ایک نیوز: پاکستان کی یوم آزادی پر دنیا بھر  سے پاکستان کو مبارکباد پیش کی گئی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر امریکا ، جرمنی، آسٹریلیا سمیت دنیا بھر کے پاکستان میں مقیم سفیروں نے یوم آزادی کو جوش و جذبے سے منایا اور پاکستان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

پاکستان میں موجود آذر بئیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے یوم آزادی پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کو  یوم آزادی کے موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس مبارک دن پر میں برادر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا گو ہوں، پاکستان کو یوم آزادی مبارک ہو۔

پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر کراچی میں جرمن قونصلیٹ جنرل نےیوم آزادی پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج  جرمن قونصلیٹ جنرل جشن آزادی کی وجہ سے بند  بند رہے گا۔ڈاکٹر لوٹز نے جشن مناتے ہوئے پاکستانیوں کیلئےنیک خواہشات کا اظہار کیا۔

پاکستان میں موجود آسٹریلوی سفیر نیل ہاکنز نے کہا کہ  سڑکیں 14 اگست کے جذبے کے ساتھ زندہ ہیں! ہر طرح کے دلچسپ لوازمات فروخت کرنے والے سڑک کے کنارے ان اسٹالز کو دیکھیں۔

سفیر نیل ہاکنز ن نے کہا کہ آسٹریلیاکا دیرینہ دوست رہا ہے۔ ہمارا رشتہ ہر گزرتے سال کے ساتھ مضبوط ہوتا جا رہا ہے۔

امریکی سفارتخانہ نےپاکستان کے 76ویں یوم آزادی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں امریکی سفیر بلوم تمام پاکستانیوں کو اپنی نیک خواہشات بھیجتے ہیں۔ ان مشترکہ اقدار کا جشن منائیں جو ہماری قوموں کو متحد کرتی ہیں۔

روسی صدر پیوٹن نے صدر علوی کو پاکستان کے یوم آزادی پر مبارکباد کا پیغام بھیجا۔ روسی صدر نے کہا کہ روس، پاک تعلقات سے لوگوں، علاقائی استحکام اور سلامتی کو فائدہ ہوتا ہے۔

ڈینمارک کے سفیر جیکب لنولف نے پاکستان کو یوم آزادی کی مبارکباد دی اور تمام پاکستانیوں کی خوشحالی اور خوشی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ جیکب لنولف نے کہا کہ خوشحال  مستقبل کے لیے  پاکستان کیساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

فرانسی سفارتخانہ نے  پاکستان کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فرانس اور پاکستان کے درمیان تعلقات دوطرفہ اور یورپی یونین کے پلیٹ فارم پر بڑھ رہے ہیں، ہم ان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

امریکی قونصلیٹ لاہور کی ٹیم کی طرف سے بھی پاکستان کو یوم آزادی کی مبارکباد دی گئی

پاکستاب میں جرمنی کے سفیر الفریڈ گراناس نے پاکستان کو یوم آزادی پر مبارکباد دی اور ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کوگوں کو کہا گیا  کہ وہ صرف دو لفظوں میں بیان کریں کہ ان کے لیے پاکستان کیا ہے۔ جہاں لوگوں نے پاکستان کے بارے میں اپنے خیالات سے آگاہ کیا۔