76ویں یوم آزادی پر اوورسیزپاکستانیوں کاپیغام

کیپشن: 76ویں یوم آزادی پر اوورسیزپاکستانیوں کاپیغام

ایک نیوز: ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ ، پشتون آرگنائز یشن یورپ نے مشترکہ طور پر بارسلونا سپین ، برسلز بلجئیم اور پرتگال کے شہر لسبن  جبکہ ہم ہیں پاکستان آرگنائیزیشن  برسلز بیلجیئم میں یوم آزادی نہایت جوش و خروش سے منایا جس میں اوورسیز پاکستانیوں بشمول بچوں، عورتوں اور بزرگوں نے بھرپور شرکت کرکے پاکستان کے ساتھ اپنی وابستگی کا بھر پوراظہار کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا کر ان تینوں شہروں کی فضا کو معتر کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق 14 اگست کے حوالے سے منعقد ان پروگراموں میں اوورسیز پاکستانیوں نے یہ پیغام دیا کہ پاکستان اور پاک فوج ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں پاک فوج پاکستان کی محافظ ہیں اور پاکستان کی گارنٹی بھی افواج پاکستان کی ہیں۔

مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کا دن ہمارے اسلاف کی بھرپور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے اور ہم اُن کے راستے پر چل کر پاکستان کو انشااللہ ایک عظیم ملک بنائیں گے۔انہوں نے یہ واضح پیغام دیا کہ اوورسیز پاکستانی ہمیشہ پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 14اگست کے حوالے سے سپین، بیلجئم اور پرتگال میں منعقد سیمینارزاور ریلیوں میں شریک خاص طور پر پاکستانی قومی لباس میں ملبوس بچوں نے پاکستان کے ساتھ اپنی بھرپور وابستگی کا اظہار کیا۔ 

پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے کے نعروں سے یہ علاقے کافی دیر تک گونجتے رہے۔

دریں اثناء یورپی یونین میں بھی یوم آزادی 14اگست بڑے دھوم دھام سے منایا گیا۔

بیلاروس میں بھی ایمبیسیڈر کے گھرمیں یوم آزادی کی تقریب منعقد کی گئی۔