بیساکھی کے تہوار پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پیغام

بیساکھی کے تہوار پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پیغام
کیپشن: بیساکھی کے تہوار پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پیغام

ایک نیوز:وزیراعظم شہبازشریف نے بیساکھی کے تہوار پر  دنیا بھر اور پاکستان میں مقیم سکھ برادری کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش  کی۔

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھاکہ دیسی مہینہ بیساکھ بہار کے موسم کی علامت اور بیساکھی پیار ،محبت اورخوشیاں بانٹنے کا تہوار ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ پاکستان مختلف عقائد اور ثقافتوں کا ایک خوبصورت امتزاج ہے; بیساکھی کے رنگ اس خوبصورتی میں مزید اضافہ کرتے ہیں۔حکومت پاکستان اور تمام صوبائی حکومتیں اس امر کو یقینی بنا رہی ہیں کہ بیساکھی کی رسومات ادا کرنے کے لیے پاکستان میں موجود مذہبی مقامات کا دورہ  کرنے والے دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں کو تمام تر سہولیات فراہم جائیں۔

شہبازشریف کاکہنا تھاکہ بیساکھی کے موقع پر میں آپ سب کو پیار، محبت اور امن کا پیغام دینا چاہتا ہوں۔ آئیں مل کر ایک پر امن دنیا کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں ۔پاکستان پائندہ باد ۔