ملکہ الزبتھ کا ایک خفیہ خط، 63 برس بعد کھلے گا

queen letter to sydney citizen
کیپشن: queen letter to sydney citizen
سورس: google

  ایک نیوز نیوز: ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے خط میں کیا لکھا ہے ۔۔۔۔شیشے کے کیس میں ایک فریم شدہ خط کی حقیقت  کا پتہ 63 سال بعدچلے گا۔ 

 العربیہ ڈاٹ کام کے مطابق حال ہی میں فوت ہونے والی برطانوی ملکہ الزبتھ دوم کے حوالے سے ایک دلچسپ معاملہ سامنے آیا ہے ۔

 ملکہ الزبتھ کا ایک خفیہ پیغام ہے جسے 63 برس بعد کھولا جائے گا۔ ملکہ نے یہ پیغام آسٹریلوی شہر سڈنی کے شہریوں کے نام لکھا تھا۔ یہ خط شہر کی ایک مشہور عمارت میں چھپا کر رکھا گیا ہے۔

یہ سڈنی کے بزنس ڈسٹرکٹ میں ملکہ وکٹوریہ بلڈنگ ہےملکہ الزبتھ نے اس خط کو نہ کھولنے کی سخت ہدایات  دے رکھی  ہیں۔

ملکہ نے یہ خط نومبر 1986 میں اس عمارت کی تزئین وآرائش کے بعد لکھا تھا۔ ملکہ کے عملے کو بھی معلوم نہیں کہ اس خط میں کیا ہے۔ یہ خط شیشے کے ایک کیس میں رکھا گیا ہے۔ اس کیس سے صرف ملکہ کی ہدایات نظر آتی ہیں۔

ملکہ کی جانب سے ان ہدایات میں لکھا ہے یہ خط آسٹریلوی شہر سڈنی کے میئر کیلئے ہے۔ براہ کرم اسے 2085 میں اپنے انتخابات کے مناسب کسی دن کھولئے گا اور سڈنی کے شہریوں کو میرا پیغام پہنچائیے گا۔

ملکہ 8 ستمبر کو 96 برس کی عمر میں رحلت کر گئیں اور ان آخری رسومات 19 ستمبر کو لندن میں ادا کی جائے گی۔