انڈسٹری میں سب لوگ ذہنی مسائل کاشکارہیں:فہدمصطفیٰ

انڈسٹری میں سب لوگ ذہنی مسائل کاشکارہیں:فہدمصطفیٰ
کیپشن: All people in the industry have mental problems: Fahad Mustafa

ایک نیوز: پاکستان شوبزانڈسٹری کےسٹاراداکار فہدمصطفیٰ کاکہناتھاکہ شوبزانڈسٹری میں سب لوگ ذہنی مسائل کاشکارہیں۔
حال ہی میں اداکارفہدمصطفیٰ نےایک نجی چینل کےشومیں شرکت کی جہاں پرمیزبان نےاداکارسےمختلف پہلوؤں پربات چیت کی ۔
اداکارسےسوال کیاگیاکہ ریلیشن ایڈوائس کے بارے میں آپ کاکیاخیال ہےجس کےجواب میں فہدمصطفیٰ کاکہناتھاکہ انڈسٹری میں ایسا کوئی نہیں ہے جس سے آپ مشورہ لے سکیں کیونکہ انڈسٹری میں سب ذہنی مسائل کا شکار ہیں۔
فہدمصطفیٰ نےبات جاری رکھتےہوئےکہاکہ ہمارا کام ایسا ہے لوگ ہماری ڈریسنگ، آواز کو دیکھ کر بھی تبصرے کرتے ہیں، اس لیے ہم سے کسی نے کیامشورے لینے ہیں اگر مشورہ لینا ہے تو اپنے گھر میں کسی سے لیں۔