جیسن رائے کیساتھ جھگڑا، افتخار پر جرمانہ عائد

کرکٹر افتخار احمد پر جرمانہ عائد 
کیپشن: کرکٹر افتخار احمد پر جرمانہ عائد 

ویب ڈیسک :پاکستان کرکٹ بورڈ  نے کرکٹر افتخار احمد پر جرمانہ عائد کر دیا۔
پی سی بی کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےخلاف میچ میں افتخار احمد پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا ہے۔ افتخار احمد نے کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول 1 کے شق 2.5 کی خلاف ورزی  کی ہے۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنے پر افتخار احمد کو میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ افتخار احمد نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی جیسن رائے کے ساتھ نامناسب جملوں کا استعمال کیا تھا۔

واضح رہے کہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں باآسانی 79 رنز سے فتح سمیٹی تاہم اس میچ میں کوئٹہ کی بیٹںگ کے دوران بیٹر جیسن رائے اور فیلڈر افتخار احمد آپس میں الجھ گئے اور تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

محمد رضوان سمیت دیگر ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے معاملہ ختم کروادیا گیا تھا تاہم پریس کانفرنس کے دوران ملتان سلطانز کے انگلش فاسٹ بولر ڈیوڈ ولی کا کہنا تھا کہ جیسن رائے کا میری گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہونے کے بعد جھگڑا ہوا، ریویو لینے کے بجائے بیٹر نے افتخار احمد کی طرف دیکھا اور تلخ جملوں کا تبادلہ کیا اور اتنے میں ریویو کا وقت چلا گیا۔