پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم ورلڈچیمپئن بن گئی

پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم ورلڈچیمپئن بن گئی
کیپشن: Pakistan def cricket team became world champion

ایک نیوز:پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم سری لنکاکوشکست دےکرورلڈچیمپئن بن گئی۔
تفصیلات کےمطابق قومی ڈیف کرکٹ ٹیم نےفائنل میں سری لنکاکو88رنزسےشکست دےکرورلڈچیمپئن بن گئی۔
 پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر151 رنز سکور کئے۔قومی ٹیم کی طرف سے باسط عباسی نے 62 فیضان خان نے 28 رنز سکور کئے۔

 ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم 63 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پاکستانی باولروں کےسامنےسری لنکاکےکھلاڑی ناکام ہوگئے۔
قومی فاسٹ باولر جبار علی نے دو اوورز میں 3 جبکہ منظور خان نے چار اوورز میں 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔