پنجاب بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن، کئی گرفتار

پنجاب بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن، کئی گرفتار
(ایک نیوز نیوز) پنجاب پولیس کا بڑا ایکشن۔ پولیس کے جرائم پیشہ افراد کے ڈیروں پر چھاپے،کئی افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے ٹیپو ٹرکاں والا مرحوم کے بیٹے بالاج ٹیپو ،بئی پہلوان اور لاڈا گجر کے ڈیرے سمیت کئی اور جگہوں پر چھاپہ مارا ہے۔گوگی بٹ، طیفی بٹ کے ڈیروں اور باٹا پور میں بھی پولیس نے آپریشن کیا۔پکڑے جانے والے تمام افراد کو سی آئی اے کوتوالی میں بند کر دیا گیا۔ڈیروں پر چھاپوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر گئی۔