نوشکی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سےجاں بحق افرادکی میتیں کوئٹہ روانہ

سانحہ نوشکی ،جاں بحق افرادکی میتیں کوئٹہ روانہ 
کیپشن: After the tragedy, the bodies of the deceased were sent to Quetta

ایک نیوز:نوشکی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق 9 افراد کی میتیں کوئٹہ روانہ کر دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق لاشیں کوئٹہ سے آبائی علاقوں میں پہنچائی جائیں گی، جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب کےعلاقوں منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ اور وزیرآباد سے ہے۔ 

واضح رہےکہ گزشتہ شب کوئٹہ سے تفتان جانے والی بس سے 9 مسافروں کو اتار کر اغوا اور قتل کر دیا گیا تھا، گولیاں لگی لاشیں قریبی پہاڑی کے قریب پل کے نیچے سے ملی تھیں۔