رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا
لاہور: پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔

اجلاس چیئر مین رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبد الخبیر آزاد کی سربراہی میں عید گاہ چارسدہ روڈ پشاور میں ہوگا۔مولانا عبدالخبر آزاد نے اس حوالے سے کہا کہ تمام علما کرام کی مشاورت اورشہادتوں کے بعد چاند کاا علان کریں گے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی معاونت کے لئے لاہور، کوئٹہ، اسلام آباد، کراچی میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ اس سال پوری قوم ایک ساتھ روزہ رکھے گی اور ایک ساتھ عید منائے گی۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری پہلے ہی پیشگوئی کر چکے ہیں کہ بدھ کو پہلا روزہ ہو گا۔