سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان کیوں ملتوی ہوا ، اندرونی کہانی سامنے آگئی 

Why the Saudi crown prince's visit to Pakistan was postponed, the inside story came out
کیپشن: Why the Saudi crown prince's visit to Pakistan was postponed, the inside story came out

ایک نیوز نیوز : سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان کا دورہ ملتوی کردیا ، ترجمان دفتر خارجہ نے بھی سعودی ولی عہد کا دورہ ملتوی کرنے کی تصدیق کی ہے ۔ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان نے 21 نومبر کو پاکستان کا مختصر دورہ کرنا تھا جو کہ اب ملتوی کردیا گیا ہے۔
 چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نےاس حوالےسے بات چیت کی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ سعودی ولی عہدکا دورہ پاکستان کے داخلی معاملات کے باعث ملتوی نہیں ہوا، طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ سعودی ولی عہد کو کچھ دوسرے ممالک کا بھی دورہ کرنا تھا، سعودی ولی عہد نے اپنے شیڈول کے مطابق یہ دورہ ملتوی کیا ہے، سعودی ولی عہد جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔