عاطف اسلم 41برس کے ہو گئے

عاطف اسلم 41برس کے ہو گئے
کیپشن: عاطف اسلم 41برس کے ہو گئے

ویب ڈیسک: پاکستانی میوزک انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ عاطف اسلم 41برس کے ہو گئے۔
عاطف اسلم نے گلوکاری کے ذریعے بھارت اور یورپی ممالک سمیت دنیا بھر میں پاکستان کا نام بھی روشن کیا۔
اپنی سریلی اور سحرانگیز آواز سے لاکھوں پرستاروں کے دلوں پر راج کرنے والے عاطف اسلم 12 مارچ 1983 کو وزیر آباد میں پیدا ہوئے اور 1995 میں عاطف اپنے والد کے ساتھ لاہور منتقل ہو گئے۔
بچپن میں کرکٹر بننے کا خواب دیکھنے والے عاطف اسلم کو کالج کے زمانے میں گائیکی کا شوق پیدا ہوا اور انہوں نے 2004 میں جل بینڈ سے گلوکاری کی دنیا میں باقاعدہ قدم رکھ دیا۔
عاطف اسلم نے گانے ’عادت‘ کے ذریعے موسیقی کی دنیا میں قدم رکھا،جل پری کے عنوان سے ان کی پہلی البم نے  انہیں صف اول۔کے گلوکاروں میں لا کھڑا کیا۔