مصطفی کمال اور فاروق ستار کی کامیابی سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

 مصطفی کمال اور فاروق ستار کی کامیابی سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج
کیپشن: مصطفی کمال اور فاروق ستار کی کامیابی سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

ایک نیوز:سندھ ہائیکورٹ میں ایم کیو ایم کے رہنما مصطفی کمال کی کامیابی کو  چیلنج کردیا گیا ۔

تفصیلات کےمطابق مصطفیٰ کمال کی کامیابی کو  پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار داوا خان نے چیلنج کیا ہے ،جبران ناصر نے اپنی پٹیشن میں موقف اختیار کیا ہے کہ فارم 45 کے تحت داوا خان الیکشن جیت چکے تھے، فارم 47 میں مصطفی کمال کو جیتوایا گیا، ، اے 244 سے فاروق ستار کی کامیابی کو بھی چیلنج کیا گیا ہے ،پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار آفتاب جہانگیر نے ہائیکورٹ میں کامیابی چیلنج کی۔

دوسری جانب این اے 243 سے پیپلزپارٹی کے قادر پٹیل کی کامیابی بھی سندھ ہائیکورٹ میں چیلج کردی گئی ،قادر پٹیل کی کامیابی کو پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے امیدوار شجاعت علی نے چیلنج کیا ہے،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ فارم 45 میں میرے ووٹ سب سے زیادہ ووٹ حاصل کئے تھے،  فارم 47 میں پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر پٹیل کو کامیاب قرار دے دیا گیا،  قادر پٹیل کی کامیابی کے فارم 47 کو کالعدم قرار دیا جائے۔