میانوالی میں دہشت گردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ناکام

میانوالی :پولیس نے چوکی پر حملہ ناکام بنادیا ،دہشتگرد فرار
کیپشن: میانوالی :پولیس نے چوکی پر حملہ ناکام بنادیا ،دہشتگرد فرار

ایک نیوز:میانوالی میں پولیس نے بہترین حکمت عملی اور جدید ٹیکنالوجی سےپولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا ۔

تفصیلات کےمطابق آئی جی پنجاب نے بتایا کہ 12سے 13 دہشت گردوں نے رات گئے قبول خان چیک پوسٹ میانوالی پر تین اطراف سے پولیس چوکی پر حملہ کر دیا، دہشت گردوں نے پولیس چیک پوسٹ پر جدید اسلحہ سے شدید فائرنگ کی۔  چیک پوسٹ پر تعینات پولیس جوانوں نے بہترین حکمت عملی جدید ٹیکنالوجی سے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔  پولیس کی بھرپور جوابی کاروائی اور فائرنگ سے دہشت گرد پسپا ہو کر فرار ہو گئے۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ  دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے ،سرحدی پولیس چیک پوسٹ پر پنجاب پولیس کے جوان دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن سولجرز ہیں، پولیس نے ہمیشہ قیمتی جانیں قربان کرکے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ  سرحدی پولیس چیک پوسٹ پر پنجاب پولیس کے جوان دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن سولجرز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے ہمیشہ قیمتی جانیں قربان کرکے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا ہے۔ پنجاب پولیس سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے۔ دہشت گردوں کو ان کے مقصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔