پمز ہسپتال کےڈاکٹرز کی 10 رکنی ٹیم آج شام ترکیہ جائیگی

پمز ہسپتال کےڈاکٹرز کی 10 رکنی ٹیم آج شام ترکیہ جائیگی
کیپشن: پمز ہسپتال کےڈاکٹرز کی 10 رکنی ٹیم آج شام ترکیہ جائیگی

ایک نیوز:  ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز کی 10 رکنی ٹیم آج شام کیلئے روانہ ہوگی، زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے ڈاکٹرز کی ٹیم ادویات کیساتھ روانہ ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرصحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ ترکیہ اور شام میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر افسوس ہے، 10 رکنی ڈاکٹرز کی ٹیم متاثرہ عوام کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے۔

عبدالقادر پٹیل کا مزید کہنا تھا کہ مصیبت کی گھڑی میں ترکیہ بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ترکیہ نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، پاکستان برادر ملک ترکیہ کے عوام اور حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گا۔