حج درخواستوں کی وصولی میں10روز کی  توسیع کااعلان 

حج درخواستوں کی وصولی میں10روز کی  توسیع کااعلان 
کیپشن: حج درخواستوں کی وصولی کی مدت 10روز بڑھائی جا رہی ہے،وفاقی وزیر مذہبی امور

ایک نیوز:وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج سکیم میں درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ میں 22 دسمبر تک توسیع کردی ۔

ترجمان مذہبی امور عازمین حج کاکہنا ہے کہ عازمین حج کے اصرار پر حج درخواستوں کی وصولی میں 10دن کی توسیع کا اعلان کیا۔ سپانسرشپ سکیم میں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں ۔ بیرون ملک سے ڈالرز میں ادائیگی کرنے والے بلا قرعہ اندازی کامیاب کیے جائیں گے۔دوبارہ حج پر 5سالہ پابندی ختم کر دی۔گذشتہ5سال کے دوران حج کرنے والے امسال حج درخواست دینے کے اہل قرار  پائے ہیں۔

ترجمان مذہبی امور کاکہنا ہے کہ اکیلی خواتین حلف نامہ فراہم کرنے پر قابل اعتماد خواتین کے گروپ میں حج کر سکیں گی۔