یمنیٰ زیدی کی فلم”نایاب“کاٹریلرریلیز کردیاگیا

ؐیمنیٰ زیدی کی فلم”نایاب“کاٹریلرریلیز کردیاگیا
کیپشن: The trailer of Yemina Zaidi's movie "Nayab" was released

ویب ڈیسک: پاکستان شوبزانڈسٹری کی مشہوراداکارہ یمنیٰ زیدی کی فلم”نایاب“کاٹریلرریلیزکردیاگیا۔


تفصیلات کےمطابق یمنیٰ زیدی ٹی وی کی مشہوراداکارہ ہےمگرحال ہی میں انہوں نےایک فلم سائن کی تھی جوآئندہ سال26جنوری کوریلیزہوگی۔فلم کاٹریلرجاری کردیاگیاہے۔
فلم میں اداکارہ یمنیٰ زیدی ویمن قومی ٹیم میں جگہ بنانے کے لئے خاندانی اور سماجی مسائل کے ساتھ ساتھ کئی مشکلات سے گزرتی ہیں، فلم میں یمنیٰ زیدی کے علاوہ جاوید شیخ، عدنان صدیقی، اسامہ خان اور محمد فواد خان سمیت فریال محمود بھی دکھائی دیں گی، جاوید شیخ بطور نایاب کے والد دکھائی دیں گے جبکہ بھائی کا کردار محمد فواد خان نے ادا کیا ہے۔
فلم میں گھریلو جھگڑے، کرکٹ اکیڈمی میں کھلاڑیوں کی سلیکشن میں ہونے والی سیاست جیسے مسائل کو بھی دکھایا گیا، اس کے علاوہ گولیاں چلتے، نایاب کی ساتھی کھلاڑیوں سے لڑائی کے مناظر بھی دکھائے گئے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نایاب نیشنل ٹیم میں سلیکشن کے دوران کئی مشکل مراحل سے گزرتی ہے۔
فلم کی زیادہ تر شوٹنگ کراچی میں کی گئی ہے، تاہم اس کے متعدد مناظر لاہور سمیت دیگر شہروں میں بھی فلمائے گئے ہیں۔