کسان اتحاد کا 15اپریل سے احتجاج کا اعلان 

کسان اتحاد کا 15اپریل سے احتجاج کا اعلان 
کیپشن: کسان اتحاد کا 15اپریل سے احتجاج کا اعلان 

ایک نیوز:گندم کی قیمت نامنظور،کسان اتحاد  نے15اپریل سے احتجاج کا اعلان  کردیا۔

مرکزی چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ کانیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھاکہ 15اپریل کو لاہور میں پنجاب حکومت کے سامنے مطالبات پیش کرینگے۔گندم کے ریٹ پر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو لاہور کے بعد اسلام آباد میں دھونا دیا جائیگا۔گزشتہ  سال گندم کا ریٹ 4 ہزار تھا، کھاد 4 ہزار کی تھی۔اس سال ڈی اے پی ہمیں 13 سے 14 ہزار میں ملی۔گندم کی خریداری تاحال شروع نہیں کی جا سکی۔پنجاب کا کسان تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔گندم زمینوں پر پڑی خراب ہو رہی ہے۔

خالد حسین باٹھ کاکہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنرز نے کھاد کافیا سے گٹھ جوڑ کر کے کھاد بلیک میں فروخت کروائی۔کسانوں کے گھروں پر سٹور کی ہوئی کھاد پر چھاپے اور پرچے دلوائے گئے۔بہاولپور اور ملتان ڈویژن کے کسان پریشانی کا شکار ہیں۔کسان سڑکوں پر آنے کیلئے تیار ہیں۔کسان رل گیا مگر کوئی حال پوچھنے والا نہیں۔سیاسی اور بیوروکریسی کا نظام بالکل بیکار ہو گیا ہے۔گندم تیار تھی اور باہر سے امپورٹ کے آرڈرز دے دیے گئے۔کوئی بھی گندم خریدنے کو تیار نہیں، کسان کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ سٹور کر سکیں۔کسانوں کیلئے تمام ریلیف پیکجز فوٹو سیشن تک محدود رہے۔کسانوں کا پیمانہ لبریز ہو چکا، ہم نہیں چاہتے قومی سلامتی خطرے میں پڑے۔