کپل شرمانےصباقمرکی ویڈیوسوشل میڈیاپرشیئرکردی

کپل شرمانےصباقمرکی ویڈیوسوشل میڈیاپرشیئرکردی
کیپشن: Kapil Sharma's lesson video was shared on social media

ایک نیوز:بالی وڈ کے نامور کامیڈین کپل شرما نے پاکستانی اداکارہ صبا قمر کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے۔ 
تفصیلات کےمطابق صبا قمر کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ یہ کہتے ہوئے نظر آتی ہیں کہ خوش انسان ہمیشہ دوسروں کو خوشی دیتا ہے جب کہ ناراض انسان دوسرے سے ناراض ہی رہتا ہے۔
بھارتی شوہوسٹ کپل شرما نے صبا قمر کے کلپ کو انسٹاگرام پر شیئر کیا اور ساتھ لکھا کہ یہ بالکل سچ ہے، انہوں نے پوسٹ کے ساتھ تالیوں والا ایموجی بھی ڈالا ہے۔
بھارتی میگا اسٹار کی طرف سے پاکستانی اداکارہ کے کلپ کو شیئر کرنے پر مداح بہت خوش ہیں اور اسے کپل شرما کا بڑا پن قرار دے رہے ہیں۔