ہالی ووڈ کا کونسا معروف اداکارمیرا سے ڈیٹ کا خواہشمند تھا؟ 

Which famous Hollywood actor wanted to date me?
کیپشن: Which famous Hollywood actor wanted to date me?

 ایک نیوز نیوز :ہمیشہ اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی پاکستانی فلم سٹار میرا نےہالی ووڈ اداکاروں کے بارے میں نئے انکشافات کرتےہوئے کہاکہ ہالی ووڈ کے کئی اداکار ان سے دوستی کرنا چاہتے تھے۔
تفصیلات کےمطابق اپنے ایک بیان میں اداکارہ میرا نے کہاکہ ہالی ووڈکے کئی اداکار مجھ سے دوستی کرنا چاہتے تھے،ایک مشہور اداکار مشیل مورون ان سے دوستی کرنا چاہتے ہیں اور انہیں ڈیٹ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔اداکارہ میرا نے حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیا جس میں اُن سے سوال کیا گیا کہ ہالی ووڈ انڈسٹری میں کونسے اداکار اُن کے پسندیدہ ہیں؟ جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ مجھے کوئی خاص پسندیدہ تو نہیں مگر بہت سے ہالی ووڈ اداکار مجھے ڈیٹ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں یہاں تک ہی بات محدود نہ رہی میرا کا کہنا تھا کہ ہالی وڈ کے اداکار مشل مورون مجھے ڈیٹ کرنا چاہتے تھے انہوں نے مجھے سوشل میڈیا پر میسج بھی کئے لیکن میں نے منع کر دیا کہ میں آج تک کسی کو ڈیٹ نہیں کیا۔