سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا
ریاض : سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، تاہم عیدالفطر 13مئی بروز جمعرات کو منائی جائے گی ۔

عرب میڈیا کے مطابق مملکت میں بدھ کو 30 روزے مکمل کیے جائیں گے اور عیدالفطر 13 مئی جمعرات کو ہوگی۔سعودی سپریم کورٹ نے آج چاند کی رویت کے حوالے سے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ وہ چاند نظر آنے کی شہادتیں رپورٹ کریں تاہم چاند نظر آنے کے کوئی شواہد سامنے نہیں آئے۔

دوسری جانب پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل بدھ کو کراچی میں ہوگا۔خیال رہے کہ وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی نے پہلے ہی کہا ہے کہ اس سال پوری قوم ایک ساتھ روزہ رکھے گی اور ایک ساتھ عید منائے گی۔