وزیر اعلیٰ پنجاب کون ؟جاتی امرا میں آج اہم اجلاس ہوگا

وزیر اعلیٰ پنجاب کون ؟جاتی امرا میں آج اہم اجلاس ہوگا
کیپشن: وزیر اعلیٰ پنجاب کون ؟جاتی امرا میں آج اہم اجلاس ہوگا

ایک نیوز :اکیسواں وزیر اعلی پنجاب کون کون ہو گا ؟ مسلم لیگ ن کے اکابرین جاتی امرامیں آج سر جوڑ کر بیٹھیں گے ۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی قائد نواز شریف کی زیر قیادت ہونے والے اجلاس میں شہباز شریف سمیت پارٹی کی کور کمیٹی کے ممبران شریک ہوں گے،  پاکستان کے اکیسویں وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے مسلم لیگ ن کے امیدوار کے نام پر مشاورت ہوگی ،اجلاس میں ن لیگ کے مرکزی قائدین اور سینئر رہنماشریک ہوں گے ۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی سربراہی میں مسلم لیگ ن کے کور کمیٹی کے ممبران شامل ہوں گے ، وزیر اعلیٰ کے نام کے لیے قیادت کی جانب سے تمام سینئر رہنماؤں سے مشاورت کی جائے گی،  وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز اور سینئر رہنما ملک احمد خان سمیت دیگر نام زیر غور ہیں۔