اسمبلیاں کب تحلیل ہوگی؟ فیاض الحسن چوہان نے بتا دیا

fayyaz ul hassan
کیپشن: fayyaz ul hassan
سورس: google

رانا وحید: وزیر اعلی پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان کاکہناہے  چیف الیکشن کمشنر کو تبدیل کیاجائے۔ الیکشن کمیشن نے 10 فیصلے ہمارے خلاف دئیے جو عدالت نے فیصلے ری ورس کئے۔

چیف الیکشن کمشنر تبدیل ہوگا تو تب ہی کے پی کے اور پنجاب کی اسمبلیاں توڑنے کا آپشن استعمال کریں گے۔ 

  فیاض الحسن چوہان نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا نوازشریف اور مریم نواز کی سازش ہے کہ عمران خان کو نااہل کر دیاجائے لیکن کان کھول کر سن لو کسی غلط فہمی میں مت رہنا ۔ عمران خان کو نااہل کرنے کا سوچنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ امپورٹڈ حکومت اور ان کے حواری اداروں کے خلاف سازشوں میں ملوث ہیں۔امپورٹڈ حکومت اور انکے اتحادیوں نے 5 سالوں تک جلسے جلوسوں اور پریس کانفرنسز میں اداروں کے خلاف غلیظ زبان استمعال کی آج حاجی نمازی اور سادھو بن گئے ہیں۔ کلھبوشن یادیو کا معاملہ ہو یا اجمل قصاب کا ن لیگ نے ملک سے بے وفائی کی ہے۔ عمران خان نے خود کہاکہ پاکستان کےلئے عمران خان نہیں فوج اہم ہے۔ کلبھوشن یادیو کا کیس انٹر نیشنل کورٹ آف لاء میں کون لے کر گیا۔ مودی نےکھٹمنڈو میں نوازشریف سے ملاقات کیں مشورہ دیا کہ کلبھوشن کے معاملے کو انٹر نیشنل کورٹ آف لاء میں لے جائیں۔ خواجہ آصف، سردار ایاز صادق ، جاوید لطیف نے سکیورٹی اداروں کے متعلق بات کی اگر یہ کسی اور ملک میں ہوتا تو پھانسی پر چڑھا دیا جاتا

فیاض الحسن چوہان نے پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا امپورٹڈ حکومت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ عیسی خیل سیلابی ریلے سے جو شہادتیں ہوئیں انہیں فی کس 8 لاکھ  دیں گے۔ پارکنگ مافیا کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے اس کی آمدنی کا 30 فیصد تاجروں کی مارکیٹوں کی بہتری کےلئے لگائیں گے