عیدکی خوشیاں غم میں بدل گئیں،ذائرین کےٹرک کوحادثہ17افرادجاں بحق

عیدکی خوشیاں غم میں بدل گئیں،ذائرین کےٹرک کوحادثہ17افرادجاں بحق
کیپشن: The joys of Eid turned into sadness, 17 people were killed in an accident involving a pilgrim's truck

ایک نیوز:درگاہ شاہ نورانی جانےوالےذائرین کےٹرک کوحادثہ،17افرادجاں بحق اور40زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق گزشتہ روزدرگاہ شاہ نورانی جانےوالےذائرین سےبھراٹرک حب کے قریب کھائی میں گرگیا،حادثےکےنتیجےمیں 17 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے۔

ریسکیوذرائع کےمطابق حادثےکی اطلاع ملتےہی ریسکیواورپولیس ٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئےلاشوں اورزخمیوں کوہسپتال منتقل کردیاگیا۔ زخمیوں میں متعددافرادکی حالت تشویشناک ہےجس کی وجہ سےہلاکتوں میں اضافےکاخطرہ ہے۔
ریسکیوذرائع کےمطابق ذائرین کےٹرک کوحادثہ تیزرفتاری اورڈرائیورکی لاپروہی کی وجہ سےپیش آیا۔
انتظامیہ کےمطابق سول ہسپتال ٹراما سینٹر میں ابھی بھی 11 افراد زیر علاج ہیں، زخمیوں کے جسم کی مختلف ہڈیاں ٹوٹی ہوئی ہیں، زخمیوں کو اندورنی و بیرون گہرے زخم بھی آئے ہیں ،کراچی تمام زخمیوں کو تمام طبی سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہے ،2 بچے این آئی سی ایچ ہسپتال میں زیر علاج ہیں، ہمیں رات اور صبح گاڑی کو حادثہ کی اطلاع ملیں۔جاں بحق افرادکی میتیں تدفین کےلئےآبائی علاقےمیں منتقل کردی گئیں۔حادثےمیں جاں بحق ہونےوالوں میں آٹھ افرادکاتعلق ایک ہی خاندان سےہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نےعیدپرٹھٹھہ سےشاہ نورانی بلوچستان جانےوالےٹرک حادثےمیں بڑےپیمانےپرجانی نقصان پرگہرےدکھ کااظہارکیا۔