اداکارہ میرا نے من پسند دولہے کیساتھ شادی کی خوشخبری سنا دی

اداکارہ میرا نے من پسند دولہے کیساتھ شادی کی خوشخبری سنا دی

ایک نیوز: اداکارہ میر انے کہا ہے کہ پرستار بہت جلد میری شادی کی خبر سنیں گے مجھے من چاہا دولہا مل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ  فلم انڈسٹری کے حالات میں بہتری لانے کیلئے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے ۔یہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک پبلک پرائیویٹ جوائنٹ ونچر نہیں کیا جاتا ہے۔پاکستان میں  آج تک فلم کے پلیٹ فارم سے اس طرح استفادہ نہیں کیا گیا جس کی ضرورت ہے۔فلم انڈسٹری کے ذریعے ہم پاکستان کے خلاف ہونے والے پراپیگنڈے کومؤثراندازمیں کاؤنٹر کرسکتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں میرا نے کہا کہ آج کل ہرشخص چاہتاہے کہ اس کے ہاتھ میں جو موبائل فون ہے اس پر ہی سب کچھ مل جائے۔ فلم انڈسٹری کے لوگوں اورحکومت کو ایسے اقدامات کرنے چاہیے ہیں جس سے لوگ سینما کی طرف آئیں۔ فلم انڈسٹری سے صرف فنکاروں کو روزگار نہیں ملتابلکہ کئی شعبوں کے سینکڑوں لوگ رزق کماتے ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ کسی کوبھی یہ سوچ کر  فلم انڈسٹری سے لا تعلق نہیں ہونا چاہیے کہ اب اس کی ترقی ممکن نہیں بلکہ سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔