روبینہ خالدنےبینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کےعہدے کاچارج سنبھال لیا

روبینہ خالدنےبینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کاچارج سنبھال لیا
کیپشن: Rubina Khalid took over the charge of Benazirancom Support Program Chairperson

ایک نیوز: روبینہ خالد نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
تفصیلات کےمطابق روبینہ خالد کا بی آئی ایس پی ملازمین سے خطاب میں کہناتھاکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام میرے لیے مقدس ہے کیونکہ یہ ہماری قائد شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے نام پر رکھا گیا ، مستحقین کی خدمت میں دیانتداری اور شفافیت کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھیں، ہر ایک پیسہ ان لوگوں تک پہنچے جنہیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ ہمیں ادائیگیوں کی تقسیم میں شفافیت کو یقینی بنانا ہے، اس سلسلے میں آپ کے مکمل تعاون کی ضرورت ہے۔

 سیکرٹربی آئی ایس پی عامرعلی احمدنےروبینہ خالدکوعہدےکاچارج سنبھالنےپر بی آئی ایس پی کے بنیادی اقدامات پر جامع بریفنگ دی۔