ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں ہوشربااضافہ،نوٹیفکیشن جاری

ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں ہوشربااضافہ،نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: Notification issued for increase in driving license fees

ایک نیوز:ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں ہوشربااضافےکانوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق موٹر کار موٹر بائیک ایل ٹی وی ایچ ٹی وی لائسنس کی فیسیں 25 فیصد بڑھا دی گئیں ۔ارجنٹ لائسنس حاصل کرنے والوں کو بھی 2 ہزار روپے اضافی جمع کروانا ہوں گے۔ڈارئیونگ لائسنس بنوانے والوں کو گاڑی کے ٹیسٹ کی مد میں بھی اضافی فیس جمع کروانا ہو گی،موٹر کار موٹر بائیک 200 ایل ٹی وی ڈرائیونگ ٹیسٹ کی 3 سو ہیوی ڈرائیونگ ٹیسٹ فیس 500 روپے مقرر کر دی گئی۔

  نوٹیفکیشن کےمطابق لائسنس منظوری کیلئے این او سی فیس بھی 1 ہزار روپے مقرر کر دی گئی،اے آئی جنرل ڈویلپمنٹ کی جانب سے فیسوں میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔