229دن سے ہوٹل میں رہائش پذیرچینی خاندان نے حیران کردیا

229دن سے ہوٹل میں رہائش پذیرچینی خاندان نے حیران کردیا
کیپشن: 229دن سے ہوٹل میں رہائش پذیرچینی خاندان نے حیران کردیا

ویب ڈیسک:229دن سے ہوٹل میں رہائش پذیر چینی خاندان نے عجیب وغریب منطق پیش کرکے لوگوں کو حیران کردیا۔
چینی اخبار کے مطابق 8 افراد پر مشتمل یہ خاندان گھر میں رہنے کے بجائے ایک لگژری ہوٹل میں گزشتہ 229 دن سے رہ رہا ہے اور ان کا مستقبل قریب میں بھی اسی طرح رہنے کا ارادہ ہے۔ نان ینگ شہر میں یہ افراد ہوٹل کو کرائے کی مد میں 1 ہزار یوان (تقریباً 40 ہزار روپے) روزانہ ادا کرتے ہیں۔ یہ افراد ہوٹل میں ایک بڑے اور 2 چھوٹے کمروں میں رہائش پذیر ہیں، جہاں انہیں کرائے کے علاوہ اضافی پانی، بجلی، پارکنگ اور دیگر چیزوں کا بل وغیرہ نہیں دینا پڑتا۔ اس خاندان کے افراد اپنے اس طرح کے رہائش کے معاملات کے اتنے عادی ہوچکے ہیں کہ ان کا ارادہ ہے کہ وہ ہمیشہ اسی طرح رہیں۔
خاتون کا کہنا ہے کہ یہاں ہمارا خاندان بہترین طریقے سے رہ رہا ہے، ہم یہاں خوش بھی ہیں اور ہمارا ارادہ کہ ہم ہمیشہ یہاں اسی طرح رہیں۔ ہوٹل کی جانب سے انہیں زیادہ وقت کے قیام کے عوض کرائے کی مد میں خصوصی رعایت بھی دی گئی ہے۔
خاتون کا کہنا ہے کہ ہمارے خاندان کی 6 جائیدادیں ہیں اور ہم مالی لحاظ سے بھی بہت اچھے ہیں، مجھے بس یہ لگتا ہے کہ اس طرح کے طرزِ زندگی نے سب کچھ بہت آسان بنادیا ہے۔
 چینی خاندان کی اس عجیب و غریب منطق کی کہانی سامنے آنے پر سوشل میڈیا پر صارفین دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔