بھارتی کلاسیکل گلوکار استاد راشد خان انتقال کرگئے

بھارتی کلاسیکل گلوکار استاد راشد خان انتقال کرگئے
کیپشن: بھارتی کلاسیکل گلوکار استاد راشد خان انتقال کرگئے

ویب ڈیسک:بھارتی کلاسیکل گلوکار اور موسیقار استاد راشد علی خان کینسر کے باعث انتقال کر گئے۔
  استاد راشد علی خان نومبر سے کولکتہ کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے اور کچھ دن قبل انہیں طبیعت ناسازی کے باعث وینٹی لینٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا۔
استاد راشد علی خان کینسر کی طویل جنگ لڑنے کے بعد 55سال کی عمر میںز ندگی کی بازی ہار گئے۔
گلوکار راشد خان اپنی شاندار کلاسیکل گلوکاری اور موسیقاری کے لیے جانے جاتے تھے۔ اپنے شاندار کیریئر کے دوران انہوں نے کئی میوزکل ایوارڈ اپنے نام کیے جب کہ 2022 میں انہیں بھارتی حکومت کی جانب سے ملک کے تیسرے بڑے ایوارڈ پدما بھوشن سے نوازا گیا۔