مونس الہٰی،پرویزالہٰی اوران کی اہلیہ کے کاغذات نامزدگی مسترد

مونس الہٰی،پرویزالہٰی اوران کی اہلیہ کے کاغذات نامزدگی مسترد
کیپشن: مونس الہٰی،پرویزالہٰی اوران کی اہلیہ کے کاغذات نامزدگی مسترد

ایک نیوز:ایپلٹ ٹربیونل لاہور ہائیکورٹ نے پرویزالہٰی ان کی اہلیہ اور مونس الہٰی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرتے ہوئے آراوکا فیصلہ برقراررکھا جبکہ مونس الہٰی کی خالہ ریحانہ کے کاغذات نامزدگی منظور کرتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔

تفصیلات کے مطابق ایپلٹ ٹربیونل لاہور ہائیکورٹ نے مونس الٰہی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے۔مونس الہی نے ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی،مونس الہی نے این اے 64,69 اور پی پی 32,34 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔
ایپلٹ ٹربیونل لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی  کے4 حلقوں سے ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں خارج کردی۔ریٹرننگ آفیسر نے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے۔پرویز الٰہی کے این اے 64،69 اور پی پی 32,34 سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں۔

ایپلٹ ٹربیونل لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الہی کی اہلیہ قیصرہ الہی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل مسترد کردی اور عدالت نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھا۔

ایپلٹ ٹربیونل لاہور ہائیکورٹ نے مونس الہی کی خالہ ریحانہ عباس کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر کاغذات نامزدگی منظور کر لیے اور آر او کا فیصلہ کلعدم قرار دیدیا۔ریحانہ عباس نے این اے 64 پی پی 32,34 سے امیدوار ہیں۔

ریٹرننگ آفیسر نے تینوں حلقوں سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے