بلوچستان،پنجاب اور وفاق میں پیپلزپارٹی کے بغیر حکومت نہیں بن سکتی،بلاول

بلوچستان،پنجاب اور وفاق میں پیپلزپارٹی کے بغیر حکومت نہیں بن سکتی،بلاول
کیپشن: بلوچستان،پنجاب اور وفاق میں پیپلزپارٹی کے بغیر حکومت نہیں بن سکتی،بلاول

ایک نیوز:پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان،پنجاب اور وفاق میں پیپلزپارٹی کے بغیر حکومت نہیں بن سکتی۔

تفصیلات کےمطابق چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہےکہ انتخابی نتائج کے مطابق   پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جس کی چاروں صوبوں میں نمائندگی ہے، بڑی تعداد میں عوام ووٹ ڈالنے کے لئے نکلے ہیں ،پیپلزپارٹی کی الیکشن میں کامیابی پر ووٹرز اور سپورٹرز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، میں نے عوام کو کہا کہ میں نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ختم کرنا چاہتا ہوں، میں پرانی سیاست نہیں کر سکتا، ملک میں سیاسی استحکام لانا چاہتے ہیں، پہلے مکمل نتائج سامنے آ جائیں۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ  اس وقت سیاسی اتفاق پیدا کرنا ملک کے مفاد میں ہے،جو ہونا تھا وہ ہوچکا،دیکھنا ہے آگے کیا ہو گا،سی ای سی بلا کرمل کر اتفاق رائے سے فیصلہ کریں گے، پیپلزپارٹی اکیلے تو حکومت نہیں بنا سکتی،ہمیں اپنے ایس او پیز میں اصلاحات لانا ہوں گی،میری پارٹی نے مجھے وزیر اعظم کے لئے نامزد کیا، سیاسی عدم استحکام کے حل کےبغیر بننے والی حکومت کومسائل حل کرنے میں مشکلات ہونگی۔