صوابی: پولیس اسٹیشن پر دستی بم حملہ، پولیس اہلکار سمیت 5 زخمی

صوابی: پولیس اسٹیشن پر دستی بم حملہ، پولیس اہلکار سمیت 5 زخمی
کیپشن: صوابی: پولیس اسٹیشن پر دستی بم حملہ، پولیس اہلکار سمیت 5 زخمی

ایک نیوز: صوابی میں پولیس اسٹیشن پر دستی بم حملے سے پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تورڈھیر پولیس اسٹیشن پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی ہوئے، پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لےکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

2 روز قبل یارحسین میں بھی نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پولیس گاڑی پر دستی بم پھینکا تھا جس میں ایک اے ایس آئی شہید جب کہ 2 اہلکار زخمی ہوئے تھے۔