پی ٹی آئی کوبڑادھچکا،سابق وزیراستحکام پاکستان پارٹی میں شامل

پی ٹی آئی کوبڑادھچکا،سابق وزیراستحکام پاکستان پارٹی میں شامل
کیپشن: پی ٹی آئی کوبڑادھچکا،سابق وزیراستحکام پاکستان پارٹی میں شامل

ایک نیوز: استحکام پاکستان پارٹی مزید مستحکم،سابق وزیر ہوابازی غلام سرور خان نےاستحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

تفصیلات کے مطابق  غلام سرور خان باضابطہ طور پر آئی پی پی میں شامل ہوگئے. ن لیگی ٹکٹ ہولڈر سردار ممتاز خان، سابق ایم پی اے عمار صدیق خان بھی آئی پی پی میں شامل  ہوئے،سابق رکن اسمبلی منصور حیات خان اور ملک عظمت بھی آئی پی پی میں شامل ہوگئے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر فیاض بھٹی نے بھی پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا اور استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین اور صدر عبدالعلیم خان سے ملاقات کر کے ساتھیوں سمیت آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان نے فیاض بھٹی کو پارٹی مفلر پہنا کر اُن کا خیر مقدم کیا۔ پارٹی کے سینئر رہنما اسحاق خان خاکوانی اور عون چوہدری بھی اس موقع پر موجود تھے.

عمار صدیق خان نے کہا کہ ہم جہانگیر ترین کو سیاست سے ہٹکر بھی آئیڈلائز کرتے ہیں،جہانگیر ترین گرین اکانومی کا انقلاب لائیں گے،صحت اور تعلیم کو فروغ دینے کا استحکام پاکستان پارٹی کا مشن سب سے اعلیٰ ہے،جہانگیر ترین اور علیم خان کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم انتخابات میں اپنی سیٹیں جیت کر دکھائیں گے ،پاکستان کو ایشیئن ٹائیگر بنائیں گے۔

سابق ایم این اے منصور حیات خان نے کہا کہ یہ ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان کلمے کی بنیاد قائم ہوا،ہم نے پاکستان کو استقامت دینی ہے،پورا پاکستان، استحکام پاکستان پارٹی کے ساتھ کھڑا ہے،اقبال کا فلسقہ سمجھیں، ملک ہے تو ہم ہیں، ملک کے لئےہر قربانی دیں گے۔

غلام سرور خان
غلام سرور خان نے تقریب سے خطاب شروع کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی آمد کا شکرگزار ہوں ہمیں اور ہمارے مہمانوں  کو عزت بخشی،جہانگیر خان ترین چوتھی بار اس حلقے میں آئے،جہانگیر خان بہترین انسان اور لیڈر ہیں،ہم سب ایک گروپ کی صورت میں پی ٹی آئی میں شامل ہونا تھے۔ ہم نے پی ٹی آئی کے منشور پر اعتماد کیا تھا،پی ٹی آئی کی عمارت بنانے میں ہمارا،جہانگیرترین اور عبدالعلیم کا بہت کردار رہا،پی ٹی آئی کو اقتدار اور عمران خان کو وزیراعظم بنانے میں ان بھائیوں کا اہم کردار رہا۔

غلام سرور خان نے کہا کہ ہم سے سابقہ ادوار میں غلطیاں ہوئی، 9 مئی نے پاکستان کو نقصان پہنچایا،ہم 9 مئی کی مذمت کرتے ہیں،پاکستان نے ہم سب کو بہت کچھ دیا ہم نے ملک کو کچھ نہیں دیا،پاکستان کی ایک ہی آواز ہے کہ مجھے اپنا بنالو،پاکستان مطالبہ کرتا ہے کہ آپس کی لڑائی ختم کرنی ہے،جیتنے والی پارٹی شکست زرہ پارٹی کو سیکورٹی رسک قرار دیتی ہے،ہمارا منشور محفوظ اور خوشحال پاکستان ہے،آپس کی لڑائیاں خواہ اداروں کے درمیان ہوں یا سیاست دانوں کے درمیان ہوں اس کو ختم کرنا ہوگا۔

غلام سرور خان نے  مزید کہا کہ پی ٹی آئی اپنی سیاسی غلطیوں کی وجہ سے اپنا اعتماد کھو دیا،مظبوط اور خوشحال پاکستان کے لئے انصاف سمیت قومی مسائل پر ہم آہنگی لانی ہوگی،ہم نئے جوش اور ولولے سے آغاز کررہے ہیں،آئی پی پی کو اسی منزل اور کامیابی کی طرف لیکر جائے گے جس طرح سابقہ جماعت کو لیکر گے۔

جنرل سیکرٹری آئی پی پی عامر محمود کیانی

جنرل سیکرٹری آئی پی پی عامر محمود کیانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عبدالعلیم خان اور جہانگیر ترین نے سابقہ پارٹی کا ساتھ دیا مگر ان کے ساتھ زیادتی ہوئی،تابناک جماعت کی بنیاد رکھ دی گئی،جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی چھوڑنے کے بعد بھی شوکت خانم ہسپتال کے ڈونر ہیں۔

عبدالعلیم خان

عبدالعلیم خان نے کہا کہ غلام سرور خان کو دل کی اتھاہ گہرائیوں پر آئی پی شمولیت پر مبارک باد پیش کرتا ہوں،ہم کامیاب ہوئے تو لوگوں کی خدمت کریں گے،2011 میں ہم نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی،جہانگیر خان ترین برطانیہ سے علاج کے بعد دھرنے میں پہنچے تھے،پوری ایمان داری سے ہم نے بھرپور کوشش کی،ہم نے خوشحال پاکستان کے لئے بھرپور کوشش کی،2011 کی پی ٹی آئی کے ہاس ایک کونسلر بھی نہیں تھا،ہمیں کوئی لالچ نہیں تھا ہم پہلے وزیر رہ چکے تھے،ایک خواب کی تعبیر کے لئے ہم نے روائیتی سیاست کو چھوڑا،میری بیٹی پر دو پرچے کروائے،کیا کوئی انسان اتنا گھٹیا ہوسکتا ہے۔

عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ فرخ گوگی سمیت دیگر لوگ ان کی تجوری بھر رہے تھے،ایسا ہو سکتا ہے اپ کی تجوری بھر رہی ہو اور سربراہ نہ پوچھ رہا ہو تو اسکا مطلب ہے اپ بھی چوری میں شامل ہیں،پرانے بچوں پت بھی پیسوں کی ریل پیل ہورہی تھی،آرمی چیف جب ڈی جی ائی ایس آئی تھے انہوں نے لوٹ مار کا بتایا ،لوٹ مار کی کہانی بتانے پر ڈی جی آئی ایس ائی کو بدل دیا،کیا فرح گوگی نے نیا پاکستان بنانا تھا،شوکت خانم کا ماڈل بتا کر ہمیں عثمان بزدار دے دیا،پشاور جنگلہ بس بنانے کے پیچھے کرپشن تھی،78 ارب کے پل بنائے اور 2 ارب کی بس تھی،پنجاب میں جنگلہ بس ایک سال پشاور میں چھ سال میں مکمل ہوا۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ کیا فرح گوگی نے نیا پاکستان بنانا تھا،شوکت خانم کا ماڈل بتا کر ہمیں عثمان بزدار دے دیا،آرمی چیف جب ڈی جی ائی ایس آئی تھے انہوں نے لوٹ مار کا بتایا ،لوٹ مار کی کہانی بتانے پر ڈی جی آئی ایس ائی کو بدل دیا،جہانگیر خان ترین زراعت میں بہترین کردار ادا کر سکتا تھا،مگر اس کو اپنے مال بنانے کی پڑی تھی،آنے والے دلوں میں تگھڑے لوگ ہماری جماعت میں شامل ہوں گے،ہمیں آج قیادت ملی ہے پاکستان کو خوشحال بنائے گے،ہمیں آج قیادت ملی ہے پاکستان کو خوشحال بنائے گے۔

عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ ہم آج بھی اپ کی ماوں بہنوں کی عزت کرتے ہیں،ہماری تمہاری طرح تربیت نہیں،جو کہتا تھا کہ سب کو رولاونگا آج خود رو رہے ہیں،آج جیل میں دیسی مرغی کا مطالبہ کررہے ہیں،آپ جیل میں ہیں کسی فائیو اسٹار ہوٹل میں نہیں،ہم لوگ اپنی ذات کیلئے،عہدے کیلئےشمولیت نہیں حاصل کی،ہم نئے پاکستان کے لئے اس جماعت میں شامل ہوئے ،مسلمانوں نے مل کر پاکستان بنایا تھا

پرانی باتوں پر نہیں جانا چاہتا ،آگے دیکھو آونچی سوچ پر یقین رکھتا ہوں،اس ملک میں سب کچھ موجود ہے،سیاسی جماعتیں سیاست نہیں ایک دوسرے سے لڑتی ہیں،ہم نئی روایت قائم کریں گے،ہم عوام کے لئے محنت کریں گے،دوسروں کو گالیاں نہیں دیں گے۔آپ لوگوں کی محنت ،سپورٹ کے بغیر کچھ ممکن نہیں،اپ لوگ ہمارے پیغام ہر طرف لیکر جائیں،اصل پیغام اپ لوگ ہی پہنچائیں گے،میں چاہتا ہوں غلام سرورمنصور حیات،عمار صدیق اور میری ایک یادگار تصویر بنائیں،جہانگیر خان ترین نے اپنی تقریر روک پر تصویر بنوائی،مجھے عمار اور منصور سے ملاقات کرکے بہت خوشی ہوئی۔