مال گاڑی حادثے کا شکار، ریلوے کا نظام درہم برہم

مال گاڑی حادثے کا شکار، ریلوے کا نظام درہم برہم
کیپشن: گوجرہ: مال گاڑی کی 1 بوگی پٹری سے اتر گئی

ایک نیوز: گوجرہ میں ٹوبہ روڈ کے قریب مال گاڑی کی ایک بوگی پٹری سے اتر گئی۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئلے سے بھری مال گاڑی کراچی سے لاہور جارہی تھی کہ گوجرہ میں  ٹوبہ روڈ کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔

 ریلوے حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن مکمل کر کے متاثرہ مال گاڑی کو لاہور اور مختلف ریلوے اسٹیشنوں پر روکی گئی ٹرینیں بھی روانہ کردی گئی ہیں۔

اس سے قبل ریلوے ذرائع کا کہنا تھا کہ بوگی پٹری سے اترنے کے بعد مختلف اسٹیشنوں پر رحمٰن بابا، قراقرم ایکسپریس، پاکستان ایکسپریس اور ملت ایکسپریس کو روک لیا گیا تھا۔