عامرخان کی بیٹی کی شادی کی تقریبات کاآغاز،تصاویرنےدھوم مچادی

عامرخان کی بیٹی کی شادی کی تقریبات کاآغاز،تصاویرنےدھوم مچادی
کیپشن: The start of Aamir Khan's daughter's wedding celebrations, the pictures created a sensation

ایک نیوز:بالی ووڈسپرسٹاراداکارعامرخان کی بیٹی ایراخان کی شادی کی تقریبات کاآغازرسم”کیلوان“سےہوا۔
ایراخان نےفوٹواینڈویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراپنے آفیشل اکاوْنٹ پر اپنے منگیتر نپور شیکھرے کے ہمراہ چند تصاویر پوسٹ کیں جوکہ اُن کی شادی کے آغاز کی رسم”کیلوان“ کے دوران لی گئی تھیں۔

عامر خان کی بیٹی کی شادی کا آغاز مراٹھی انداز میں رسم”کیلوان“ سے کیا گیا ہے، اس رسم میں ایرا خان نے سُرخ رنگ کی ساڑھی زیب تن کی جس کے ساتھ اُنہوں نے پھولوں کے زیورات بھی پہنے جبکہ اُن کے منگیتر نپور شیکھرے نے پیلے رنگ کے کرتا پاجامے کا انتخاب کیا۔
یہ تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے ایرا نے اپنے منگیتر سے محبت کا اظہار کیا اور کہا کہ”میں ان سے بےحد محبت کرتی ہوں“۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس22 نومبر کو  ایرا خان نے اپنے بوائے فرینڈ نپور شکھیرے کے ساتھ منگنی کی تھی، ممبئی میں منعقدہ تقریب میں عامر خان کی دونوں سابقہ اہلیہ رینا دتہ اور کرن راؤ نے بھی شرکت کی تھی۔